نواز شریف نے ریلی نکال کر کچھ خطرات مول لیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

نواز شریف نے ریلی نکال کر کچھ خطرات مول لیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے گھر واپسی کا سفر پوری آن بان کے ساتھ شروع کیا اور اس موقع پر سیاسی قوت دکھانے کے لیے ان کے ساتھ ہزاروں کارکن بھی موجود ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے عوام کے ساتھ واپسی کے سفر کا ارادہ کر کے شاید کچھ خطرات بھی مول لیے ہیں۔

اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس وقت نواز شریف ملک کا واحد اینٹی اسٹیبلشمنٹ لیڈر ہے اور سویلین بالادستی کے لیے کارکن ان کی جدوجہد کے حامی ہیں۔

سرکاری حکام نے انہیں سکیورٹی خدشات کے بارے میں آگاہ کیا تھا جبکہ سیاسی اشتعال انگیزی اور دہشت گردوں کے حملے بھی پاکستان میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہیں۔ 2007 میں بے نظیر بھٹو کو ایک سیاسی ریلی میں ہی شہید کیا گیا تھا۔

یاد رہے 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد وہ وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں