کے الیکٹرک نے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

کے الیکٹرک نے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

کراچی: کے الیکٹرک نے ایل این جی سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پراجیکٹ کو حتمی شکل نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق " کے الیکٹرک" 900 میگا واٹ بجلی ایل این جی کی مدد سے پیدا کرے گی۔ منصوبے کے تحت 450، 450 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹس بن قاسم پر نصب کیے جائیں گے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا میں 16 روپے فی یونٹ ٹیرف دینے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 12 روپے فی یونٹ کی منظوری دی۔ کے الیکٹرک نے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے نیپرا میں ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے جبکہ ان دونوں پلانٹس کو بھی نیپرا کی جانب سے دیئے جانے والے پاور ٹیرف سے مشروط کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ کراچی میں سخت گرمی میں بجلی کی طلب 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے جبکہ کے الیکٹرک کی کل پیداوار 2500 میگا واٹ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں