ینگ ڈاکٹرز کی کام چھوڑ ہڑتال مسلسل دسویں روز بھی جاری،پنجاب کے مریض خوار

ینگ ڈاکٹرز کی کام چھوڑ ہڑتال مسلسل دسویں روز بھی جاری،پنجاب کے مریض خوار

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کی کام چھوڑ ہڑتال مسلسل دسویں روز بھی جاری رہی اور آوٹ ڈور بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا ،گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے زیر کنٹرول گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے دسویں روز بھی کام چھوڑ ہڑتال کی اور آئوٹ ڈور سے غائب رہے جس کی وجہ سے علاج معالجہ کیلئے آئے مریض زلیل وخوار ہوتے رہے ۔

کام چھوڑ ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی اور نوکریوں سے برطرفی سے ینگ ڈاکٹرز نہیں ڈرتے بلکہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور کرے ،مریضوں محمد ناصر ، محمد جاوید اور دیگر نے بتایا کہ ڈاکٹرز موجود نہیں اور نرسیں ان کو چیک کررہی ہیں تاہم ہسپتال کے متعدد سینئر ڈاکٹروں نے بھی مریضوںکو چیک کیا ہے لیکن علاج معالجہ کیلئے مریض بہت زلیل وخوار ہوئے ہیں ،اس لئے حکومت ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرے ۔

مصنف کے بارے میں