Get Alerts

پنجاب میں ترقیاتی انقلاب کی شروعات؛ 52 شہروں کے منصوبوں پر تیزی سے کام، 304 ارب روپے کا پیکیج فعال

پنجاب میں ترقیاتی انقلاب کی شروعات؛ 52 شہروں کے منصوبوں پر تیزی سے کام، 304 ارب روپے کا پیکیج فعال

لاہور: پنجاب میں یکساں ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت ’’پنجاب ڈیولپمنٹ پلان‘‘ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ صوبے کے 52 شہروں میں سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکوں سمیت بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کے بڑے منصوبے فعال مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

ترقیاتی فریم ورک کے مطابق 304 ارب روپے کے پیکج میں سے 166 ارب روپے کے اہم منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جو عوامی سہولیات میں عملی بہتری لانے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

محکمہ پلاننگ کے مطابق 50 ٹینڈرز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 10 ٹینڈرز کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ 10 منصوبے گراؤنڈ بریکنگ کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، جن کی تکمیل سے شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومتی نمائندوں کے مطابق منصوبوں کی شفاف اور تیز رفتار تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: