بلوچستان سے جیتنے والے آزاد امیدوار بھی مسلم لیگ ن میں شامل

بلوچستان سے جیتنے والے آزاد امیدوار بھی مسلم لیگ ن میں شامل

ڈیرہ بگٹی : پنڈی اور اسلام آباد کے بعد ڈیرہ بگٹی سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے میاں خان بگٹی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس طرح مسلم لیگ ن کی سیٹوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔ 

ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پر مشتمل قومی سمبلی کے حلقہ این اے 253 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوارمیاں خان بگٹی 46683 ووٹ حاصل کرکے کامیاب  ہو گئے ہیں۔

ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی 44643  ووٹ حاصل کر سکے۔  جمہوری وطن پارٹی کے لیڈر شازین بگٹی اس نشست پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہیں 18764 ووٹ ملے۔  یہ حلقہ کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، زیارت اور ہرنائی کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ 

میاں  خان نے فتح کے بعد  اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبازشریف نے مجھے فون کرکے جیت پر مبارکباد دی اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی میں نے ان کی دعوت قبول کرلی ہے اور میں اب مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں