Get Alerts

سونے کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 3 ہزار روپے پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 3 ہزار روپے پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑادیے ، ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ ہوا۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 773  روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 42 ڈالر اضافے سے 2903 ڈالر فی اونس ہے۔

ٹیگز: