Get Alerts

برطانیہ میں سیاسی بحران: وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھ گیا

برطانیہ میں سیاسی بحران: وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھ گیا

لندن : برطانیہ سنگین سیاسی بحران کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اس بحران کا آغاز امریکا میں سابق برطانوی سفیر کے جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے انکشاف سے ہوا، جس نے اسٹارمر کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، اس انکشاف کے بعد وزیرِاعظم پر استعفے کے لیے مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، اور ان کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز، ٹِم ایلن، نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ، برطانوی وزیرِاعظم کے چیف آف سٹاف مورگن مک سوینی بھی اپنے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: