Get Alerts

پاک، سعودی سکیورٹی شراکت داری: طلال چوہدری کی سعودی نائب وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، انسداد دہشت گردی میں تعاون پر اتفاق

پاک، سعودی سکیورٹی شراکت داری: طلال چوہدری کی سعودی نائب وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، انسداد دہشت گردی میں تعاون پر اتفاق

ریاض : وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم دہرایا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں قیامِ امن اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے ریاض میں جاری بین الاقوامی 'ورلڈ ڈیفنس شو 2026' میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے عالمی نمائش میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور جدید سکیورٹی آلات کی پیشکش کو سراہتے ہوئے اسے ملکی وقار میں اضافے کا باعث قرار دیا۔
ملاقات کے دوران سعودی حکام نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ طلال چوہدری نے سعودی عرب کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: