کراچی : کراچی کی سیشن عدالت وسطی نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کے روبرو ہونے والی سماعت کے دوران چند اہم واقعات سامنے آئے، مدعی کے وکیل نے عدالت میں سخت اعتراض اٹھایا کہ عدالتی وقت ساڑھے 8 بجے کا تھا جبکہ رجب بٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے یعنی ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے۔ انہوں نے ضابطے کی خلاف ورزی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی۔
رجب بٹ کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے سینئر کونسل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں، جس کی وجہ سے بحث کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے وکیل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے، آئندہ باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔" تاہم، عدالت نے انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔