عام انتخابات، قیدی بھی ووٹ کاسٹ کریں گے ، ووٹر قیدیوں کی تفصیلات  طلب

  عام انتخابات، قیدی بھی ووٹ کاسٹ کریں گے ، ووٹر قیدیوں کی تفصیلات  طلب

لاہور:عام انتخابات میں قیدی بھی ووٹ کاسٹ کریں گے، اس سلسلے میں  ووٹر قیدیوں کی تفصیلات طلب  کرلی گئی ہیں۔ 
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں  قیدیوں کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے ووٹر قیدیوں کی تفصیلات طلب کرلی  ہیں۔

جیل حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر سے تمام جیلوں سے ووٹر قیدیوں کی تفصیل مانگ لی ہیں  اور اس وقت پنجاب میں 66 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں تاہم جیلوں سے فہرستیں وصول ہونے کے بعد ووٹر قیدیوں کی تعداد سامنے آئے گی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ فہرستیں مرتب کرنے کے بعد ووٹر قیدیوں کا حلقہ، یونین کونسل اور ووٹ نمبر آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کو بھجوا دیں گے اور 22 جنوری تک تفصیلات موصول ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کے لیے فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوادی جائیں گی۔

حکام نے بتایا کہ ہر جیل میں کیمروں کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کروا کر الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں