جمشید دستی کو حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا ،رہا کیا جائے ، شاہ محمود قریشی

جمشید دستی کو حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا ،رہا کیا جائے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  پانامہ کیس میں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،وہ سوالات کا جواب نہیں دے پارہی  اور  جے آئی ٹی سے بھاگ رہی ہے۔ جے آئی ٹی پر حملہ  سپریم کورٹ پر حملہ ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے جمشید دستی کی گرفتار ی کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے رہائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

ملتان میں شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ  جے آئی ٹی کے سوالوں کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔ جے آئی ٹی پر حملہ ، سپریم کورٹ پر حملہ قرار دیدیا۔
شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل میں قید رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سے ملاقات کی  اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ، کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔ ادھر مظفر گڑھ میں جمشید دستی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،مظاہرین نے ، جمشید دستی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ 

مصنف کے بارے میں