بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید

چری کوٹ : ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ بھارتی فوج کی ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ  کی گئی . آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 70سال کا شخص شہید ہو گیا ہے ۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو  خاموش کروا دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔علاقے کے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شبیر خان اپنے گھر کے صحن میں کچھ کام کر رہے تھے کہ اسی دوران بھارتی فوجی دستے نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔حکام نے کہا کہ فائرنگ سے شبیر خان شدید زخمی ہوئے اور کچھ دیر بعد دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں 70 سالہ شخص شہید ہو گیا ۔یہ پہلا واقعہ نہیں جب بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خؒلاف ورزی کی ہے۔ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج متعدد بار ایل او سی کی خلاف ورزی کر چکی ہے ۔ بھارتی فوج نے جہاں عام شہریوں کو نشانہ بنایا وہیں پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر بھی حملے کیے ہیں ۔ بھارتی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنا دیا ،حالانکہ قانون کے تحت یو این فوجی مشن کی گاڑی پر نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا. فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں