ترکی نے میڈیم رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا

ترکی نے میڈیم رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا

انقرہ: ترکی نے میڈیم رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ایئر ڈیفنس سسٹم 'حصار او' جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹرز ، ڈرونز ، کروز میزائل اور فضا سے زمین پر حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایئر ڈیفنس سسٹم 25 کلومیٹر تک حملہ روکنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور ترکی کی دو دفاعی کمپنیوں کے مشترکہ اشتراک سے تیار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ ٹیسٹ کا اعلان ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی (ایس ایس بی) کے سربراہ اسماعیل ڈیمر نے منگل کو ٹویٹر پر ایک بیان کے ذریعے کیا۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیداوار کے عمل میں حصہ لیا ، اور خاص طور پر ترکی کی دو دفاعی کمپنیوں نے ، جو فضائی دفاعی نظام کی ترقی میں شراکت دار ہیں ، خاص طور پر ایسلسن اور روکیسان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دفاعی نظام جدید ترین ٹیکنالوجی میں اہداف کا پتہ لگانے ، ٹریک کرنے ، شناخت کرنے ، کمانڈ اور کنٹرول انجام دینے کے ساتھ ساتھ فائر کنٹرول کرنے کی ایٹومیٹک صلاحیت رکھتا ہے ۔

خیال رہے کہ ترکی ملکی سلامتی کے لیے دفاعی نظام کو ہر وقت مضبوط اور جدید بنانے کی کوشش میں رہتا ہے تاکہ کوئی اُس پر حملہ کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔