پٹرول 29 اور ڈیزل 50 روپے مہنگا ؟ رانا ثناء اللہ نے عوام کو خبر دار کردیا 

پٹرول 29 اور ڈیزل 50 روپے مہنگا ؟ رانا ثناء اللہ نے عوام کو خبر دار کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔ آئی ایم ایف کی ضد ہے کہ پٹرول 29 اور ڈیزل 50 روپے مہنگا کیا جائے ۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے ملنے جا رہے ہیں ۔ ان کے آمنے سامنے بیٹھ کر فیصلے لینے ہیں۔ الیکشن جلد بھی ہوسکتے ہیں آئندہ سال تک بھی جا سکتے ہیں۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا عمران خان اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں ۔رات ان کو سمجھایا گیا ہوگا جس کے بعد انہوں نے یوٹرن لیا ہے اور کہا کہ میں نے شہبازشریف کو کہا ہے۔ ان سے پوچھیں شہباز شریف کب سپہ سالار رہے ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ تمام اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی اور میں آپ یقین دلاتا ہوں عمران خان جو پراپیگنڈا کر رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ مئی کے آخر میں کچھ نہیں ہوگا وہ پاگل اس کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں۔ 

مصنف کے بارے میں