پاکستان کی ایک اور کامیابی ، آئی کیوب قمر  سے پہلی تصویر موصول

پاکستان کی ایک اور کامیابی ، آئی کیوب قمر  سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے چاند پر بھیجے گئے آئی کیوب قمر  کی پہلی تصویر موصول ہوگئی ہے۔ آئی کیوب قمرکی پہلی تصویر CNSA نے پاکستانی ایمبیسڈر کو دی۔


 آئی ایس ٹی کے مطابق  آئی کیوب قمر مشن کی کامیابی پر چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں پاکستانی ایمبیسڈر سمیت آئی کیوب قمر مشن پر کام کرنے والی آئی ایس ٹی کی ٹیم نے شرکت کی۔ 


پاکستان کا پہلا آئی کیوب قمرسیٹلائٹ 8 مئی کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ 3 مئی کو چین کے ہینان اسپیس لانچنگ سائٹ سے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں