وزیر اعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے روکیں لاٹھی سے نہیں، سلیکشن اور الیکشن پنکچر سےملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: خورشید شاہ

 وزیر اعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے روکیں لاٹھی سے نہیں، سلیکشن اور الیکشن پنکچر سےملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: خورشید شاہ
سورس: File

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کاکہناہے کہ نوازشریف مولا جٹ کی طرح چیختے ہوئے ہاتھ میں کلہاڑی اور بندوق لے کر آتے تو خوشی ہوتی لیکن جیل نہ جاکر ان کا سیاسی قد چھوٹا ہوگیا، اگر سلیکشن اور الیکشن پنکچر ہوا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، وزیر اعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے روکیں لاٹھی سے نہ روکیں۔

سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نےپیپلزپارٹی کے رہنما نوید چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے گھر آمد کی ان کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد  چار دن جیل جاتے میاں صاحب کا قد بڑھ جاتا، جیل  نہ جانے سے نوازشریف کا قد چھوٹا ہوا ہے بڑا نہیں ہوا ۔  نئی روایت بن گئی ہے ہائی کورٹ گئے تو ریڈ کارپٹ بچھا کر خوش آمدید کہا گیا ۔

نوازشریف پر مزید تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ نوازشریف گورنر ہاؤس لاہور میں بیٹھ کر ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے راستہ روکا جائے لاٹھی کے ذریعے سے نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات ضرور ہونے چاہئیں لیکن ملک میں الیکشن نہیں ہوئے اور پنکچر لگائے گئے تو اس سے بہت نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  زور زبردستی والا الیکشن قبول نہیں ہوگا، اللہ کرے ملک میں جمہوریت بحال ہوجائے انتخابات ہو جائیں۔

 سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی ارب مسلمان چالیس لاکھ ناجائز آبادی والے اسرائیل کے خلاف بے بس ہیں وہاں اسرائیلی بربریت جاری ہے لیکن بشمول پاکستان کوئی بھی ملک کھل کر سامنے نہیں آ رہا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جہاد کیا، جہاد کی باتیں تو ہوتی ہیں لیکن دشمن کے خلاف نہیں ہوتا اور نگران حکومت کہتی نگران حکومت ہیں فلسطین پر کچھ نہیں کر سکتے۔

مصنف کے بارے میں