Get Alerts

سکیورٹی فورسز کی اورکزئی میں کارروائی، 30 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

 سکیورٹی فورسز کی اورکزئی میں کارروائی، 30 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 7 اکتوبر کو اورکزئی میں دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔ ان کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے سکیورٹی فورسز نے قابل اعتماد انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے جمال مایہ علاقے میں کارروائی کی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تمام 30 دہشت گرد جو بھارتی حمایت یافتہ تھے، مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کارروائی سے دہشت گردوں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور علاقہ میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گرد بھی ختم کیے جا سکیں۔

پاک فوج نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں کے اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد شہید ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: