Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات: باغ کی 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر انتخابات: باغ کی 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری

مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد ضلع باغ کی چار نشستوں پر غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 14 باغ 1 میں جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال  نے 40 ہزار 702 جبکہ سردار عتیق نے 19 ہزار 542 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے 15 میں پیپلزپارٹی کے ضیاء قمر، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کے سردار میر اکبر خان اور ایل اے 17 میں مسلم لیگ (ن) کے چودھری محسن عزیز ابتدائی نتائج میں آگے ہیں۔ دیگر پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ٹیگز: