گاڑیوں کی فروخت میں 53 فیصد کمی ریکارڈ

گاڑیوں کی فروخت میں 53 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں 53 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ مہینوں میں ملک میں ساڑھے 25 ہزار گاڑیوں کی فروخت ہوئیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 55 ہزار تھی۔

موجودہ مالی سال کے نومبر کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال نومبر کے مہینے کے مقابلے میں 68 فیصد کم رہی جب کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے میں نومبر کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق موجودہ سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 1300 سی سی اور اس کے اوپر کی گاڑیوں کی فروخت میں 59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 1000 سی سی انجن کی طاقت رکھنے والی گاڑیوں کی فروخت میں 57 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 1000 سی سی کم کی گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ان مہینوں کے دوران ملک میں گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں