تہران : ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ ممکنہ طور پر ایک نیا بحران پیدا کر سکتا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اگرچہ امریکا کی سوچ مذاکرات میں حقیقت پسندانہ ہے، تاہم ان کی گفتگو صرف جوہری معاملات تک محدود رہی، اور واشنگٹن نے فوجی اور میزائل پروگرام جیسے دیگر اہم مسائل کو اس میں شامل نہیں کیا۔
علی لاریجانی کی عمان کے سلطان سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں ایران اور عمان کے درمیان تعلقات اور مختلف دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔