سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر سخت سزا کا حکم

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر سخت سزا کا حکم
کیپشن: سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر سخت سزا کا حکم
سورس: فائل فوٹو

ریاض: سعودی حکومت نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سعودی عرب نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا مقرر کر دی ہے جس کے لیے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ماسک کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ماسک نہ پہننا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانکنا خلاف قانون ہے اور بصورت دیگر اس خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

0075f15d8b9858a3bdb427a753edbaa4

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی غلطی دہرانے پر سزا دگنی دی جائے گی اور جرمانہ بھی ایک لاکھ  ریال تک ہوسکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ، وبا کو پھیلنے سے روکنے، اپنی اور دوسروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ماسک کی مسلسل پابندی کریں۔