ن لیگ کے مخالف الیکشن لڑوں گا، مہنگائی کا خاتمہ مشن ہے: دانیال عزیر

ن لیگ کے مخالف الیکشن لڑوں گا، مہنگائی کا خاتمہ مشن ہے: دانیال عزیر
سورس: file

لاہور: سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے مسلم لیگ (ن) کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے سب سے اہم معاملہ مہنگائی ہے، میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں نے مہنگائی ختم کرکے دکھانی ہے۔

انہوں نے کہا میں باقی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کیخلاف بھی الیکشن لڑوں گا،  اسپتال میں تھا، اس لیے پارٹی ٹکٹ کےلیے اپلائی نہیں کرسکا اب میںپارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔

دانیال عزیز نےکہا کہ اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا، میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ  انجان آدمی، جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اُس کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، جو پرانے ہیں، انہوں نے اپنا زور کیا ہے، ضد پکڑ لی ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ   اگر ان کو نوازنا ہے جو مہنگائی کے ذمے دار ہیں تو پھر ایسا ہی سہی، الیکشن ضرور لڑوں گا مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔میری اہلیہ آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں پارٹی ٹکٹ فائنل کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن چیئرمین مرکزی سیل ن لیگ اسحاق ڈار نے جاری کیا۔ ن لیگ نے راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا جبکہ راولپنڈی ڈویژن سے صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے امیدواران کا اعلان کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں