Get Alerts

ایس آئی ایف سی کی ہم آہنگ حکمتِ عملی سے پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی ہم آہنگ حکمتِ عملی سے پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز رہنمائی اور موثر حکمت عملی کے تحت پاکستان کا معاشی منظرنامہ نئے اور روشن دور میں داخل ہو گیا ہے۔ حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری مستحکم ہو رہی ہے اور اقتصادی سرگرمیاں قابلِ رشک ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھا کر معاشی بحالی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ نجی شعبے کی قیادت میں قائم ورکنگ گروپس معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ تجارت نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی، شرحِ سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں۔

امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری حلقوں میں پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد نمایاں حد تک بڑھ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی نتیجہ خیز سہولت کاری سے حکومت، نجی شعبہ اور عالمی شراکت دار ایک ہم آہنگ اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

ٹیگز: