لاہور : سٹی ڈویژن وارداتوں میں پہلے نمبر پر ، ڈاکوؤں لٹیروں کا راج

لاہور : سٹی ڈویژن وارداتوں میں پہلے نمبر پر ، ڈاکوؤں لٹیروں کا راج
سورس: File

لاہور: لاہور کی سٹی ڈویژن وارداتوں میں پہلے نمبر پر  آ گئی۔ چھ ماہ میں 34174وارداتوں رپورٹ ہوئیں۔ اربوں روپے کے فنڈز جدید اسلحہ اور قیمتی گاڑیاں سب بے سود ثابت،ڈاکوؤں  لٹیروں نے شہریوں کوعمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا۔ 

دوسرے نمبر پر صدر ڈویژن رہاجہاں پر 31526 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔  تیسرے نمبر پر کینٹ ڈویژن رہا جہاں پر ڈاکوؤں اور چوروں نے 28963وارداتوں میں شہریوں کا مال مسروقہ لوٹ لیا۔

چوتھے نمبر پر ماڈل ٹاؤن  ڈویژن رہا جہاں پر 28445وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پانچویں نمبر پر اقبال ٹاؤن رہا جہاں پر 15483وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سول لائن چھٹے نمبر پر رہا جہاں پر 15179وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشورکا کہنا تھا کہ آپریشن اور انویسٹی گیشن کے سپروائزی افسران کو علیحدہ کرنا اچھا اقدام ہے پولیس آڈر 2002ءکے مطابق علیحدہ علیحدہ افسران کی تعیناتی کی جائے  گی۔  کارو موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں چھوٹے بچے بھی ملوث ہیں۔

مصنف کے بارے میں