Get Alerts

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی مودی سرکار پر سخت تنقید، پاکستانی ہاکی ٹیم کی بھارت آمد پر سوالات

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی مودی سرکار پر سخت تنقید، پاکستانی ہاکی ٹیم کی بھارت آمد پر سوالات

نئی دہلی :بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دینے پر مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستانی اداکارہ کی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکتی تو ہاکی ٹیم کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت دینا کیوں درست ہے؟

بھگونت مان کا کہنا تھا کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم کی نمائش روک کر ہم کس دشمنی کا پیغام دے رہے ہیں، اور اس میں تضاد کے ساتھ ساتھ خطرناک رجحان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ کے لیے بھارت آنے کی اجازت دینے پر بھارتی میڈیا اور اینکروں نے بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگز: