نیا پائلٹ پروجیکٹ, لاہور میں جرائم پیشہ افراد اب نہیں بچ سکیں گے

نیا پائلٹ پروجیکٹ, لاہور میں جرائم پیشہ افراد اب نہیں بچ سکیں گے

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ افراد اب نہیں بچ سکیں گے،جرائم کنٹرول کرنے والی ڈولفن فورس کے یونیفارم میں باڈی کیم لگا دیا گیا جس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد اور اہلکاروں کی نقل و حرکت مانیٹر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جرائم پر قابو پانے کی ایک اور کوشش میں باڈی کیم کو ڈولفن فورس کی یونیفارم کا حصہ بنا دیا گیا جس سے چیکنگ کا معیار ، اہلکاروں کی کارکردگی اور رویے پر نظر رکھی جائے گی۔اسی طرح باڈی کیم سے لائیو مانیٹرنگ اور اہلکاروں سے بات بھی کی جا سکے گی، یہ ہی نہیں باڈی کیم کی مدد سے اہلکاروں کا شہریوں سے نامناسب سلوک اور کرپشن کی شکایات کا بھی ازالہ ہوگا۔

ہیوی بائیک پر منفرد وردی میں ملبوس اہلکاروں نے باڈی کیم کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اب کیمرے سے فوٹیج بھی بنائی جائے گی۔کیمرے کی مانیٹرنگ سیف سٹی اتھارٹی اور ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں کی جا رہی ہے۔ اس پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں پٹرولنگ فورس کو باڈی کیم لگایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں