کرتار پور 1947 میں بچھڑے خاندان کا ملاپ ہو گیا

کرتار پور 1947 میں بچھڑے خاندان کا ملاپ ہو گیا
سورس: File

نارووال: کرتار پور میں 1947 میں بچھڑے ایک اور خاندان کا ملاپ ہو گیا۔ سیالکوٹ کے مشتاق احمد کی پھپھو ذاد گرمیت کور اور پرتاپ سنگھ سے ملاقات۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

ذرائع کے مطابق کرتارپور میں قیام پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو خاندان 75 سال بعد مل گئے۔  پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے رہائشی مشتاق احمدکے والد1947 میں اپنی بہن سے بچھڑ گئے تھے سوشل میڈیا پر رابطے کے بعد مشتاق احمد کی اس کے پھوپھوزاد بہن اور بھاٸی بھارتی پنجاب کے رہائشی گرمیت کور اور سردار پرتاب سنگھ کے ساتھ ملاقات ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امن کی راہداری کرتار پور راہداری کے زریعے دونوں خاندان 75 سال بعد ملے تو ان کی آنکھوں میں آنسو نکل آئے اور وہ ملنے والی خوشی کو الفاظ میں بیان نہ کر سکے۔

 اس موقع پر بچھڑے خاندان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری حقیقی معنوں میں سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس ترین مذہبی مقام کی باآسانی یاترا کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کٸی بچھڑے خاندانوں کو ملانے کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں