Get Alerts

فتنہ الہندوستان سے مبینہ تعلق، اہلخانہ نے دو خواتین سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

فتنہ الہندوستان سے مبینہ تعلق، اہلخانہ نے دو خواتین سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

گوادر: گوادر سے تعلق رکھنے والے علی بلوچ اور شیر محمد نے مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

علی بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اقرا گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اور اس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کو اس کی موجودہ صورتحال سے متعلق شدید تشویش ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خاندان کے تمام افراد اقرا کے کسی بھی غیرقانونی، ریاست مخالف یا منفی سرگرمی کی نہ تو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی اس سے کسی قسم کا تعلق رکھتے ہیں۔

علی بلوچ کے مطابق اہلخانہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور لاپتہ ہونے والی بیٹی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔

ٹیگز: