میکسیکو:عالمی فٹبال کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2026 آج سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہا ہے، جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جبکہ افتتاحی تقاریب تینوں ممالک میں الگ الگ انداز میں منعقد کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریبات میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرامز اور خصوصی شوز پیش کیے جائیں گے۔ میکسیکو میں ہونے والی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا سمیت دیگر فنکار بھی پرفارم کریں گے۔
منتظمین کے مطابق یہ ایڈیشن ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں دنیا بھر سے ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔