ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت
سورس: File

پونے: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 43واں میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح  دس بجے بھارت کے شہر پونے میں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 
 

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔آسڑیلیا  نے اب تک  8میچز  میں سے6میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر12وائنٹس کے ساتھ  تیسرےنمبرپر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا اور بنگلہ دیش اب تک 21 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے ان میں سے 19 جیتے ہیں۔ ان میں سے ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ورلڈ کپ میں یہ دونوں ٹیمیں 4 بار ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہیں۔ جب کہ ان میں سے ایک کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، باقی 3 آسٹریلیا نے جیت لیے۔

بنگلہ دیش الیون: لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو (کپتان)، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان

آسٹریلیا الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، پیٹ کمنز (سی)، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

مصنف کے بارے میں