Get Alerts

پہلا ون ڈے : پاکستان کا سری لنکا کے لئے 300 رنز کا ٹارگٹ

پہلا ون ڈے : پاکستان کا سری لنکا کے لئے 300 رنز کا ٹارگٹ

راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ڈی/این ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز کا مضبوط مجموعہ بنایا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا، جس میں سائم ایوب صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم 29 رنز بنا کر وانندو ہسارنگا کی گیند پر بولڈ ہوئے، جب کہ وکٹ کیپر محمد رضوان صرف 5 رنز کے ساتھ میدان سے واپس لوٹ گئے۔

ابتدائی وکٹوں کے نقصان کے بعد مڈل آرڈر کے کھلاڑی آغا سلمان اور حسین طلعت نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں نے پانچویں وکٹ پر 138 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ آغا سلمان نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔

میچ کے آخری حصے میں محمد نواز نے 23 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 299 تک پہنچایا۔

سری لنکا کی جانب سے وانندو ہسارنگا نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسیٹھا فرنینڈو اور مہیش تھیگشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی رن ریٹ 5.98 رہی، اور آخری پانچ اوورز میں 53 رنز کا اضافہ ہوا۔

ٹیگز: