ایشیا کپ : بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ٹارگٹ

ایشیا کپ : بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ٹارگٹ

پالی کیلے: ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ سری لنکا  اور  بنگلہ  دیش کے خلاف کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو  جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں جاری میچ میں  بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اچھا ثابت نہ ہوا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے  محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا۔   اوپننگ بیٹر  تنزید حسن صرف 4  رنز  پر اور  پھر مجموعی  25 رنز  پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی کپتان  شکیب الحسن بھی سری لنکا کے  مینڈس  کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔ 

 اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی تاہم کوئی بھی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی، 162 کے مجموعی سکور پر نجم الحسین 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔  ان کے علاوہ توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔بنگلادیش کی پوری ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
 واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں