پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی، ماہرین فلکیات نے بتا دیا

پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی، ماہرین فلکیات نے بتا دیا

کراچی: ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 اپریل بروز جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔

فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔