عمران خان کی امریکی سازش کے بیانیے سے "توبہ"، تعلقات کی بحالی کیلئے 53 لاکھ ماہانہ پرلابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

عمران خان کی امریکی سازش کے بیانیے سے
سورس: File

 اسلام آباد: تحریک انصاف کا دوہرا معیار۔پہلے امریکی سازش اور مداخلت کاشور مچایا،اب امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ امریکی لابنگ فرم سے 6 ماہ کا معاہدہ کر لیا۔ خدمات کے عوض پی ٹی آئی لابنگ فرم کو  ہر ماہ 53 لاکھ روپے ادا کرے گی۔ 

 نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے امریکا میں لابنگ فرم حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پی ٹی آئی نے 6 ماہ کیلئے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پر لابنگ فرم فنٹن آرٹ لوک کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ 

اس معاہدہ کی نقل سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کے مطابق کمپنی تحریک انصاف کو پبلک ریلیشن سروس فراہم کرے گی جس میں لابنگ فرم کا کام اخبارات میں مضمون چھپوائے گی۔

 فرم تحریک انصاف کے حمایتیوں اور رہنماؤں کے ٹیلی ویژن انٹرویوز کے اہتمام میں مدد جبکہ سوشل میڈیا سے متعلق مدد اور رہنمائی بھی کرے گا۔

یہ معاہدہ 6 ماہ کیلئے کیا گیا جو اگست 2022 سے شروع ہو کر جنوری 2023 پر ختم ہوگا۔ پارٹی کی جانب سے ایڈوانس مد میں 50000 ڈالر فرم کو دے دیے گئے جبکہ معاہدے میں لکھا گیا اگست اور ستمر کے ایڈوانس اخراجات کی مد میں 5000 ڈالر ابھی واجب الادا ہیں۔

مصنف کے بارے میں