Get Alerts

 ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی:دفتر خارجہ

 ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی:دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے باب المندب میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمرشل جہازوں پر حملوں اور بحری راستوں میں رکاوٹ کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور عالمی قوانین کے تحت میری ٹائم سکیورٹی کی حمایت کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت میں بحری اتحاد کے معاہدے کو آپریشنل بنانے کے لیے تیار ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی سکیورٹی کے لیے اہم ہے اور معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مکہ معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہے۔ معاہدے کے تمام قانونی مراحل پر عملدرآمد جاری ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد ایوان کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور دفتر خارجہ کی حمایت سے طے پایا ہے اور حکومت پاکستان معاہدوں پر دستخط کے لیے مقررہ قانونی و انتظامی طریقہ کار پر عمل کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے اور پروگرام کے تین ریویو ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد مفاہمت پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں بھی پانچ روز باقی ہیں۔

ٹیگز: