Get Alerts

امریکا کا بارڈر تاریخ میں پہلی بار 100 فیصد محفوظ ہو چکا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

 امریکا کا بارڈر تاریخ میں پہلی بار 100 فیصد محفوظ ہو چکا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا بارڈر تاریخ میں پہلی بار 100 فیصد محفوظ ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنی انرجی پالیسی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ ونڈ انرجی کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ ان کی پالیسی امریکا کے بہترین مفاد میں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، امریکا توانائی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی کوئلے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ امریکی کوئلہ دنیا بھر میں سب سے بہترین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی صدارت کے پہلے سال میں کان کنوں کی اجرت میں 2200 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ "ٹیرف" ان کا پسندیدہ لفظ ہے، جس کا استعمال انہوں نے اپنی تجارتی پالیسیوں میں بڑھایا۔

ٹیگز: