فیصل آباد:پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پوری قوم مل کر اس فتنہ کو شکست دے گی۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کے دوران اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا انتہا پسندی کو صرف اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ہم دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کریں گے۔ملک کی ترقی اور بقا کے لیے مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اتحادِ امت کے فروغ اور یکجہتی کے اظہار کے لیے کل ملک بھر میں "یومِ وحدت" بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔