لبنان میں کورونا بے قابو ہوگیا

لبنان میں کورونا بے قابو ہوگیا
سورس: سکرین شارٹ

بیروت، لبنان میں کورونا کی وباء بے قابو ہوگئی ۔ ملک میں 10 روز کے لئے ایمرجنسی نافذ ، کنٹرول فوج نے سنبھال لیا ۔ 

لبنان میں مہلک بیماری کورونا ہر طرف پھیل گئی ۔ فوج نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے دس روز کے لئے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں فوج نے کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 14 جنوری سے 25 جنوری تک مکمل کرفیو نافذ کردیا ۔

لبنان کی مسلح افواج کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ لاک ڈاؤن اور کرفیو کے دوران تمام ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا لازم ہوگا اور جو ایسا نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ 

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی شرح کم کرکے 20 فی صد کردی جائے گی ۔بیرون ملک سے وطن لوٹنے والے مسافروں کو سات دن کے قرنطینہ میں رہنا ہوگا ۔ عوامی مقامات بند کردیئے گئے ہیں تقریبات اور تجارتی سرگرمیاںٰ مکمل طورپر بند کردی گئی ہیں ۔