پی ٹی آئی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
کیپشن: میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، سلیم مانڈوی والا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا اور پی ٹی آئی نے اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کے خلاف 26 سینیٹر کے دستخط بھی لے لیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور کیا۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو خیال کرنا چاہیے کہ جو عہدہ ان کے پاس ہے وہ بھی کہیں ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پریشان نہیں۔