Get Alerts

امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو اور یورپی یونین سے آنے والی مصنوعات پر 30 فیصد درآمدی محصولات یکم اگست سے نافذ کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ متعدد ہفتوں کی ناکام مذاکراتی کوششوں کے بعد کیا گیا ہے، جن کا مقصد ایک مکمل تجارتی معاہدہ طے کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، اس اعلان کو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیے گئے ایک خط میں کیا۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا اور برازیل سمیت کئی دیگر ممالک پر نئے ٹیرفز عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ، تانبا پر بھی 50 فیصد درآمدی محصول لگایا گیا ہے۔

یورپی یونین توقع کر رہی تھی کہ وہ امریکہ کے ساتھ صنعتی مصنوعات پر صفر ٹیرف کے ساتھ ایک جامع تجارتی معاہدہ طے کر لے گی، لیکن طویل مذاکرات کے باوجود یہ ممکن نہ ہو سکا۔ یورپی ممالک میں اختلافات بھی اس معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنے؛ جرمنی نے جلد از جلد معاہدہ چاہا، جبکہ فرانس نے امریکی یکطرفہ شرائط قبول کرنے سے انکار کیا۔

ٹرمپ کی صدارت میں ٹیرف کی پابندیوں سے امریکی حکومت کو ماہانہ اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے، اور حال ہی میں وفاقی مالی سال کے دوران کسٹمز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی رقم 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ٹیگز: