Get Alerts

بجٹ 2026-27: پٹرولیم لیوی ہدف 1727 ارب روپے، متعدد اشیاء پر نئے ٹیکسوں کی تجویز

بجٹ 2026-27: پٹرولیم لیوی ہدف 1727 ارب روپے، متعدد اشیاء پر نئے ٹیکسوں کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1727 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں ٹیکسوں کے نفاذ اور ردوبدل کی متعدد تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف مشروبات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ پراپرٹی کے شعبے پر لاگو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بجٹ تجاویز میں زرعی شعبے پر مزید ٹیکسوں کے نفاذ، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے اور بیکری آئٹمز، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی آمدن کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ میک اپ اور کاسمیٹکس کی مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں بجٹ 2026-27 کی منظوری دی جائے گی۔ بعد ازاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سہ پہر 3 بجے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

ماہرین کے مطابق بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانے اور مالیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں پر نئے مالی

ٹیگز: