Get Alerts

عوام کے لیے ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

عوام کے لیے ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے 78 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ٹیگز: