انتظار ہے کہ کب نواز شریف مراد سعید سے معافی مانگیں گے ، عمران خان

نوشہرہ:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قاصی حسین احمد ہسپتال کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ قاضی حسین احمد کے نام پر ہسپتال بنانے پر خوشی ہوئی، اس ہسپتال کے بارے میں قاضی حسین احمد نے 2002 میں سوچا تھا آج اس کا حصہ بننے پر خوشی ہوئی۔ قاضی حسین احمد سے میری دوستی تھی ہمارے خیالات ملتے تھے، قاضی حسین صاحب کرپشن کے خلاف تھے، قاضی حسین احمد کرپشن فری پاکستان دیکھنا چاہتے تھے، ان سے صرف فضل الرحمٰن سے اتحاد کے معاملے پر اختلاف تھا۔ ہم سب سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔

انتظار ہے کہ کب نواز شریف مراد سعید سے معافی مانگیں گے ، عمران خان

نوشہرہ:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قاصی حسین احمد ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ قاضی حسین احمد کے نام پر ہسپتال بنانے پر خوشی ہوئی،  اس ہسپتال کے بارے میں قاضی حسین احمد نے 2002 میں سوچا تھا آج اس کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔ قاضی حسین احمد سے میری دوستی تھی ہمارے خیالات ملتے تھے، قاضی حسین صاحب کرپشن کے خلاف تھے، قاضی حسین احمد کرپشن فری پاکستان دیکھنا چاہتے تھے، ان سے صرف فضل الرحمٰن سے اتحاد کے معاملے پر اختلاف تھا۔ ہم سب سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا نام لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں ، انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب مراد سعید سے معافی مانگیں اور جاوید لطیف کو اسمبلی سے نکالیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواءمیں دوبارہ پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی۔25 سال سے یہاں نہ کوئی یونیورسٹی بنی اور نہ کوئی کالج۔انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنی ہیں ، سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بنتیں۔ خیبر پختوخوا  میں پہلی بار انسانوں پر سرمایہ کاری کی۔ یہاں سب سے زیادہ تعلیم پر پیسہ خرچ کیا گیا، کے پی کے کی پولیس پورے پاکستان کی مثالی پولیس ہے۔