پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے سٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی۔ 
واضح رہے کہ عمران خان نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی نگران حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی جس کے بعد آج کی ریلی ملتوی کی گئی۔

مصنف کے بارے میں