کسی کو قانون  ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی:وزیر اعظم شہباز شریف

 کسی کو قانون  ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی:وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف  سربراہی میں   وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں 9مئی کو ہونے والے واقعات کی کابینہ اراکین  نے شدید مذمت کی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اجلاس میں کہاکسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 سیلاب، مہنگائی اور کساد بازاری نے مشکلات سے دو چار کیا۔ عمران خان اور ان کے حواری مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ عدلیہ عمران نیازی کوتحفظ دینےکےلیے آہنی دیواربن گئی ۔
 جھوٹے کاغذ لہرا کر عوام کو تقسیم کیا گیا۔ قومی سلامتی میٹنگ میں ثابت ہوا کوئی بیرونی سازش نہیں۔  امریکا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی ۔  ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل ہوا۔ محترمہ کی شہادت پر بھرپور احتجاج ہوا مگر کسی نے فوجی عمارتوں پرحملہ نہیں کیا۔
شہباز شریف نے کہا 16 دسمبر 1971 کےبعد 9 مئی 2023 پاکستان کےلیےالمناک دن تھا/ عمران خان کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔

مصنف کے بارے میں