سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج سے جمعہ تک بارش کا امکان

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج سے جمعہ تک بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج پیر سے آئندہ جمعہ تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی۔ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض، الخرج، عفیف، الدوادمی ، القو یعیہ، المجمعہ، الزلفی، شقراء ، حوطہ بنی تمیم اور القصیم ریجن میں کہیں درمیانے درجے او رکہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔

اسی قسم کی توقعات حائل ، مشرقی ریجن  ،الجوف  ، حدود شمالیہ، مکہ مکرمہ ، باحہ ، عسیر، جیزان علاقوں کے حوالے سے بھی کی گئی ہیں۔ محکمہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے محکمہ کی ویب سائٹ سے رجوع کرتے رہیں۔