پولینڈ میں ہزاروں افراد قومی پرچم لیے سڑکوں پر نکل آئے، ’پولیگزٹ‘ کا مطالبہ

 پولینڈ میں ہزاروں افراد قومی پرچم لیے سڑکوں پر نکل آئے، ’پولیگزٹ‘ کا مطالبہ

وارسوا:پولینڈ میں ہزاروں افراد نے یورپی یونین  کے مخالف مظاہرہ کرتےہوئے  ’پولیگزٹ‘ کا مطالبہ کردیا۔ پولینڈ میں ہزاروں افراد یوم آزادی کے موقع پر ہاتھوں میں قومی پرچم لیے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے یورپی یونین مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ’پولیگزٹ‘کا مطالبہ کردیا۔


پولینڈ میں یورپی یونین کی حامی جماعت کے انتخابات جیتنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مظاہرین نے دارالخلافہ وارسوا میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے ’بریگزٹ‘ کی طرح پولینڈ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے کا مطالبہ کیا۔ 


مظاہرین نے یورپی یونین مخالف اور پولیگزٹ کے حق میں نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ آل پولش یوتھ لیڈر مارسین کوالسکی کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین کے معاہدوں میں نئی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ہر صورت میں پولینڈ کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔

مصنف کے بارے میں