یمنی اور وہاج ایک بار پھر جادو جگائیں گے ،'تیرے بن' کے دوسرے سیزن کا اعلان

 یمنی اور وہاج ایک بار پھر جادو جگائیں گے ،'تیرے بن' کے دوسرے سیزن کا اعلان

کراچی :یمنی اور وہاج ایک بار پھر جادو جگائیں گے ،'تیرے بن' کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیاگیا ہے۔ معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے "تیرے بن" کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا ہے۔

 
  ایکس  ٹوئٹر  پر ایک پیغام میں عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ تیرے بن کے ناظرین کے لیے زبردست  خبر ہے اور وہ یہ  کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن 29 دسمبر 2023 سے نشر کیا جائیگا۔


انہوں نے مزید لکھا کہ میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔


کچھ ماہ قبل ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے

مصنف کے بارے میں