Get Alerts

پٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے: حافظ نعیم الرحمان

پٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے: حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی عوام کے ساتھ حکومت کا ظلم ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا بھی مہنگی ہوجاتی ہیں۔

پٹرولیم لیوی کے خلاف اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، اسے ختم کیا جائے۔ انہوں نے پٹرولیم لیوی کو ’غنڈہ ٹیکس‘ اور حکومت کا ’جگا ٹیکس‘ قرار دیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، جبکہ بڑھتی مہنگائی کے باعث مڈل کلاس خاندانوں کے لیے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہوتا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی کے باعث خواتین کے لیے گھر کا بجٹ اور بچت متاثر ہورہی ہے، جبکہ بچوں کی سکول فیس ادا کرنے اور گھر کا راشن خریدنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ موبائل بیلنس سمیت ہر چیز پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اشرافیہ نے ملک کے پورے نظام پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ٹیگز: