کورونا نے عوام کی صحت، معیشت کو ہلا  کر رکھ  دیا  ، فردوس عاشق

کورونا نے عوام کی صحت، معیشت کو ہلا  کر رکھ  دیا  ، فردوس عاشق


اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں  کیا۔، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ اس بحران سے نمبردآزما ہونے کیلئے ایک مئوثر   عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔

اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروںکوانسانی حقوق کے آفاقی منشورپر کاربندرہتے ہوئے تیسری دنیا  کے عوام کوبھوک اورافلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اورریلیف کالائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کرداراداکرنا ہو گا۔